• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ فلسطینی عوام کے تحفظ کے لیےکردار ادا کرے،عمرمیمن

اقوام متحدہ فلسطینی عوام کے تحفظ کے لیےکردار ادا کرے،عمرمیمن

پرائیڈ آف ڈیمو کریسی انٹر نیشنل نےاسرائیل کے فلسطینی مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال اورقتل عام کی مذمت کرتے ہوئے اسے مکمل طور پرناقابل قبول عمل قرار دیا ہے۔

پی اوڈی انٹرنیشنل کے چیئرمین عمرمیمن،چیف آرگنائزرعلی خاقان مرزا اوردیگررہنماؤں نےایک مذمتی بیان میں کہا کہ اسرائیلی افواج جنگی جرائم کاارتکاب کررہی ہے،جو کہ اس نے امریکی سفارتخانہ منتقلی کےغیرقانونی پس منظرمیں کیے،سفارتخانہ کی منتقلی اقوام متحدہ کے چارٹراورعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

ان رہنماؤں نے مزید کہا کہ سفارتخانہ کی منتقلی القدس کےفلسطین کےدارالحکومت کی قانونی حیثیت تبدیل نہیں کرسکتی،امریکی سفارتخانے کی غیر قانونی منتقلی پرغزہ کی پٹی پرغیرمسلح فلسطینیوں کے پرامن احتجاج پر تشدد کے نتیجے میں 60 فلسطینیوں کی شہادت اور2700 کے زخمی ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

ان رہنماؤں نے کہا کہ اقوام متحدہ فلسطینی عوام کے تحفظ کے لیے اپنا قانونی کردار ادا کرے،سانحہ غزہ کی تحقیقات کے لیےعالمی ماہرین کی آزاد کمیٹی تشکیل دی جائےاور وہ تحقیقاتی کمیٹی اسرائیلی مظالم پرحقائق کو عالمی برادری کے سامنے لائے۔

تازہ ترین