• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوٹ کیس صرف کپڑوں کے لئے ہی نہیں بلکہ سواری کیلئے بھی استعمال ہو گا


ضرورت ایجاد کی ماں ہے اور اس محاورے کا عملی مظاہرہ پیش کیا ۔کینیڈاکی ایک کمپنی نے کپڑے رکھنے والے سوٹ کیس کو الیکٹر ک اسکوٹر میں تبدیل کر کے دنیا بھر میں شہرت حاصل کر لی ہے ۔

سوٹ کیس صرف کپڑوں کے لئے ہی نہیں بلکہ سواری کیلئے بھی استعمال ہو گا

کمپنی نے سفر کے دوران سامان اُٹھانے کی مشکل کو حل کرتے ہوئے سوٹ کیس میں موٹر نصب کر دی ہے اور مسلسل آزمائش کے بعد طویل ترین عرصے میں لگاتار محنت اور تجربو ں کے بعدعام سوٹ کیس کو الیکٹرک اسکوٹر میں تبدیل کیا جو حیرت انگیز طور پر بر قی توانائی سے سڑکوں پر 12 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

یہ دلچسپ سوٹ کیس اسکوٹر 299اعشاریہ9ڈالر میں با آسانی مارکیٹ میں دستیاب ہے جس سے نہ صرف وزن اُٹھانے سے نجات حاصل ہو گی بلکہ یہ سوٹ کیس تفریح کا سبب بھی بن سکے گا۔

تازہ ترین