• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی فلیٹس خریداری سے لاعلمی شرمناک ہے،عمران خان

نواز شریف کی فلیٹس خریداری سے لاعلمی شرمناک ہے،عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ 3بار وزیر اعظم رہنے والے شخص کا بیٹوں کے فلیٹس کی خریداری سے لاعلمی کا اظہار شرمناک ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے احتساب عدالت میں نواز شریف کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’کتنے شرم کا مقام ہے کہ تین مرتبہ وزیر اعظم بننے والا شخص احتساب عدالت میں کہتا ہے کہ ایون فیلڈ جائیدادیں اس کے بیٹوں کی ہیں مگر وہ نہیں جانتا کہ ان کی خریداری کے لیے ان کے پاس پیسہ کہاں سے آیا‘۔

عمران خان نے مزید کہا کہ نواز شریف کے مطابق ان کے بیٹے برطانوی شہری ہیں جن پر پاکستانی قانون لاگو نہیں ہوتا، نواز شریف نے سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کے 2 سال ضائع کیےجبکہ انہوں نے ٹیکس دہندگان کے پیسے بھی ضائع کیے اور منی لانڈرنگ کو جائز قرار دینے کا بھونڈا بہانہ تراشا۔

عمران خان نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہوا کہ کوئی بھی شخص جیسا کہ اسحاق ڈار اپنے بچوں اور لوٹی ہوئی دولت کے ساتھ بیرون ملک منتقل ہوجائے اور بس یہ کہہ دے کہ اسے نہیں معلوم کہ اس کے بچوں کے پاس رقم کہاں سے آئی۔

تازہ ترین