• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بل بورڈ میوزک ایوارڈ، ایڈن شیرن سب سے زیادہ ایوارڈ حاصل کرنیوالے گلوکار

بل بورڈ میوزک ایوارڈ، ایڈن شیرن سب سے زیادہ ایوارڈ حاصل کرنیوالے گلوکار

لاس ویگاس ( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست نواڈا کے شہر لا س ویگاس میں منعقدہ بل بورڈ میوزیک ایوارڈ 2018کے آغاز پر ریڈ کارپٹ پر ہولی وڈ اسٹارز نے جلوے بکھیر کر تقریب کو چارچاند لگا دئیے ۔اس رنگا رنگ ایوارڈ تقریب میں معروف سنگرٹیلر سوئفٹ کو ٹاپ فیمیل آرٹسٹ کے ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ ایڈ شیرن کو ٹاپ آرٹسٹ اور ٹاپ ہاٹ100آرٹسٹ کے ایوارڈز ملے ، ٹاپ سیلینگ سانگ کا ایوارڈ بھی ایڈ شیرن کا ملا اور ٹاپ ریڈیو سانگ کا ایوارڈ بھی لے اُڑے۔


ٹاپ 200بل بورڈآرٹسٹ کا ایوارڈ’ ڈریک‘ جیتنے میں کامیاب ہوئے ،ٹاپ نیو آرٹسٹ کا ایوارڈ گلوکار خالدکو دیا گیاجبکہ ٹاپ لاطینی سونگ ڈیسپاسیٹو قرار پایا۔

اس ایوارڈ تقریب میں ٹیلر سوئفٹ ،جنیفر لوپیز،جینٹ جیکسن،کرسٹینا اگیولورا،ڈیمی لوویٹو،کمیلا کابیلو،کیلی کارلسن،دوا لیپا،ہیلے بالڈون، شان مینڈس،ملا کیونس،ڈی جے خالد، پرنس جیکسن،لیوئس فیونسی اوربی ٹی ایس گروپ سمیت کئی فنکارو گلوکار جب ریڈ کارپٹ پر پہنچے تو فوٹو گرافروں نے ان کی جی بھر کر تصاویر لیں اور مداحوں نے ان کا پر جوش استقبال کیاجبکہ ایوارڈ جیتنے والوں نے اپنی خوشی کا بھی خوب پر جوش اظہارکیا۔

جینٹ جیکسن کی شاندار پرفارمنس نے اسٹیج پر دھوم مچا دی جن کے علاو ہ خالد ، نومانی، بی ٹی ایس گروپ اور آریانا گرینڈ کی پرفارمنس کو بھی بیحد سراہا گیا۔

تازہ ترین
تازہ ترین