• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

20سالہ اطالوی نژاد حسینہ نے "مس اَرتھ فلپائنز 2018 "کا تاج سر پر سجا لیا

20سالہ اطالوی نژاد حسینہ نے

پاسے ( مانیٹرنگ ڈیسک) فلپائن کے شہر پاسے میں سالانہ مقابلہِ حسن کا انعقادکیا گیا ۔مس ارتھ فلپائن 2018نامی اس مقابلے میں شرکت کرنے کیلئے ملک کے مختلف حصوں سے آنے والی 42حسیناؤں نے حصہ لیا۔مختلف راؤنڈز میں تقسیم اس مقابلے کے فائنل راؤنڈ کیلئے5حسیناؤں کا انتخاب کیا گیا جبکہ ججز اور حاضرین کے متفقہ ووٹ کے بعد 20سالہ سیلویا سلیسٹ کورٹزنامی اطالوی نژاد فلپائنی حسینہ نے "مس اَرتھ فلپائنز 2018"کا ٹائٹل حاصل کرکے تاج اپنے سر پر سجا لیا۔اس مقابلے میں حاضرین کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ ٹیلی وژن پر بھی لاکھوں افراد نے یہ ایونٹ براہ راست دیکھا۔

تازہ ترین