• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو ٹیلیٹی بلز اور خام مال کی زائدقیمتیں ٹیکسٹا ئل کی برآمدات میں کمی کی وجہ

یو ٹیلیٹی بلز اور خام مال کی زائدقیمتیں ٹیکسٹا ئل کی برآمدات میں کمی کی وجہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ہمارے یو ٹیلیٹی بلز اور خام مال کی زائد قیمتیں ٹیکسٹا ئل کی بر آمدات میں کمی کی وجہ ہیں یہ بات فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کی پاکستان کی بر آمدت کے مسائل کے حوالے سے تیار کردہ تفصیلی رپورٹ میں کہا گیا ہے ۔ یہ تجاویز وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر تیار کی گئی ہیں تاکہ بر آمدات میں اضافہ ہو سکے، رپورٹ ایکسپورٹ ایڈوائزری کمیٹی ایف پی سی سی آئی کی مشاورت سے تیا ر کی گئی ہے۔ اس رپورٹ میں مختلف برآمدات کے سیکٹرز کے متعلق تجاویز ہیں اور بالخصوص ٹیکسٹائل سیکٹر جو پاکستانی ایکسپورٹ کا سب سے بڑا سیکٹر بھی ہے ۔ ٹیکسٹا ئل سیکٹر کی رپو رٹ اس با ت کو ظاہر کیاگیا ہے کہ میں پاکستان ہمسایہ ممالک کے مقا بلے میں ٹیکسٹا ئل ایکسپورٹ کے اہداف حاصل کر نے پیچھے رہ گیا ہے۔

تازہ ترین