• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی ٹریڈ آرگنائزیشن نے ایچ پی ایس اے پی کا لائسنس منسوخ کردیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنائزیشن پاکستان(ڈی جی ٹی او) اسلام آباد نے ریگولیٹر کو مقررہ تاریخ کے بعد درخواست اور غلط معلومات دینے کی بنیاد پر حلال پروڈکٹس اینڈ سروسز ایسوسی ایشن(ایچ پی ایس اے پی ) کا لائسنس کینسل کر دیا ہے جس کے بعد ایف پی سی سی آئی کے موجودہ سینئر نائب صدر مظہر علی ناصر کا عہدہ متنازع ہو گیا ہے ،ایف پی سی سی آئی کے الیکشن میں سینئر نائب صدر کے امیدوار میاں ناصر حیات مگوں کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ انھوں نے ایچ پی ایس اے پی کا لائنسس ڈی جی ٹی او کے پاس چیلنج کیا تھا جس پر ڈی جی ٹی او نے 3اپریل کو ٹھوس ثبوتوں کے سامنے رکھتے ہوئے ان کا لائسنس کینسل کر دیا ہے ،ناصر حیات مگوں کے مطابق مظہر علی ناصر نے ریگولیٹر کو گمراہ کن معلومات فراہم کیں ،ریگولیٹر کو ایڈریس اور پتے غلط فراہم کیے گئے ،ایسوسی ایشن کی ممبر شپ کے لیے 7افراد نے دو دو بار ایڈریس اور نام دئے 20نے کنفرم کیا کہ ان کا ایسوسی ایشن سے کوئی واسطہ نہیں 45کے نام اور ایڈریس نامکمل یا غلط تھے 33افراد کا اس بزنس سے کوئی تعلق نہیں تھا ۔جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے ناصر حیات نے کہا کہ میں نے سیکریٹری جنرل ایف پی سی سی آئی کو خط لکھا ہے جس میں انھیں سینئر نائب صدر کو ڈی نوٹی فائی نہ کرنے پر توجہ دلائی ہے ناصر حیات کے مطابق مظہر علی ناصر اپنا عہدہ بچانے کے لیے ایف پی سی سی آئی کے خرچے پر وکیل کرکے اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا ہے اس لیے سیکریٹری جنرل کو خط میں یاد دہانی کرائی ہے کہ وہ ایف پی سی سی آئی فنڈ کے کسٹوڈین ہیں اس کے غلط استعمال پر وہ جواب دہ ہونگے دریں اثنا فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹر ی کے سنیئر نا ئب صدر سید مظہر علی نا صر نے میاں ناصر حیا ت مگو ں کے ان الزامات کو بے بنیاد بیان قرار دیتے کہاکہ حلال پروڈکٹ اینڈ سروس ایسوسی ایشن نے اپنے کا غذات جمع کر نے میں تا خیر کی جو ڈی جی ٹی آفس میں لا ئسنس کی تجد ید کیلئے جمع کر نا ضروری ہو تا ہے اور جیسے سیکریٹر ی کامرس نے 11مئی 2018کو اسے کنڈونڈ کر دیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ حلال پروڈکٹ اینڈ سروس ایسوسی ایشن کا لا ئسنس کینسل نہیں کیا گیا تھا اور ناصر حیا ت مگو ں حقا ئق کو غلط انداز میں پیش کرر ہے ہیں ۔
تازہ ترین