• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوپن مارکیٹ : ڈالر، یورو، ریال اور یو اے ای درہم کی قدر میں اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) مقامی کرنسی مارکیٹ ،انٹربینک میں پیرکو پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام رہا ،دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر،یورو،سعودی ریال اوریو اے ای درہم کی قدر میں اضافہ،برطانوی پائونڈ کی قدر میں کمی اورچینی یوآن کی قدر میں استحکام رہا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 115.60روپے اور قیمت فروخت 115.65 روپے پر مستحکم رہی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدرمیں 10پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 117.10روپے سے بڑھ کر 117.20روپے اور قیمت فروخت 117.60روپے سے بڑھ کر 117.70روپے ہوگئی ۔ یوروکی قدر میں 10پیسے کااضافہ جبکہ اور برطانوی پائونڈ کی قدرمیں 20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔سعودی ریال اوریواے ای درہم کی قیمت میں بالترتیب 15،15پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا۔پیر کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید 19.00روپے اور قیمت فروخت 19.80روپے پرمستحکم رہی۔
تازہ ترین