• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارشد وحید چوہدری(21مئی 2018) کج سانوں مرن دا شوق وی سی

٭جناب ارشد وحید چوہدری صاحب، میرا خیال ہے کہ میاں صاحب سب کچھ ہارنے کے بعد اب غداری کا داغ تو اپنے سر نہ لے کر جائیں۔ پاکستان کے لوگ اپنے وطن سے محبت کرتے ہیں اور اپنے وطن کے خلاف کچھ بھی سننا گوارا نہیں کرتے۔ میں سمجھتا ہوں 28 جولائی 2016 کے بعد عوام کی جتنی بھی ہمدردیاں اور حمایتیں ’’ ووٹ کو عزت دو‘‘ کے نعرے پر سمیٹی گئیں تھیں ان پر ایک غیر ضروری بیان نے پانی پھیر دیا ہے۔ یہ داغ بہت گہرا ہے آسانی سے دھلے گا نہیں، اب میاں صاحب کو یہ داغ کس طرح دھونا وہ جانیں اور ان کا خدا جانے۔ اس وقت میاں صاحب کی مخالفت میں لوگوں کے جذبات کے شعلے آسمان کو چھو رہے ہیں۔
(رشید امین، اسلام آباد)
٭ جناب بہت مختصر مگر حقیقت پر مبنی تبصرہ کیا ہے، میرا خیال ہے کہ نوازشریف صاحب نے ذات کو ملک پر ترجیح دی، اور شاید وہ شہباز شریف صاحب کو بھی وزیر اعظم کے طور پردیکھنا پسند نہیں کرتے۔ جس شخص نے بھارت کو وقتی خوشی اور پاکستانیوں کو مسلسل مشکلات میں ڈالا اور غم میں مبتلا کیا، اس کےبارے میں میڈیا بہت کچھ کہہ چکا ہے۔ ان کے اس عمل سے پوری قوم کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
(سید منظور حسین، راولپنڈی)
تازہ ترین