• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں گرمی کی شدت بڑھنے پردرجنوں شہریوں کی حالت غیر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں گرمی کی شدت میں زبردست اضافے سے پیر کودرجنوں شہریوں کی حالت غیر ہوگئی جنہیں مختلف اسپتالوں میں لے جایا گیا اور ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ نیو سبزی منڈی کا رہائشی محمد پرویز دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا،عباسی شہید اسپتال کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر نعمان ناصر کے مطابق محمد پرویز کو مردہ حالت میں لایا گیا تھا اور کہا جا رہا تھا کہ اس کی ہلاکت ہیٹ اسٹروک سے ہوئی ہے تاہم اس کے لواحقین نے بتایا کہ وہ دل کا مریض تھا اور طبی معائنے سے بھی پتہ چلا کہ اس کی ہلاکت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے،انہوں نے بتایا کہ ہیٹ اسٹروک سے عباسی شہید اسپتال میں کسی کی ہلاکت نہیں ہوئی،دوسری جانب ماہرین صحت نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ گرمی کی شدت میں اضافے پر بند کمروں میں نہ رہیں ، پانی کا زیادہ استعمال کریں ،بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں اگر ضروری کام ہو تو گیلے کپڑے سے سر اور جسم ڈھانپ کر باہر نکلا جائے ،مرغن غزائوں کے بجائے سادہ غذا سبزیوں،دہی اورلسی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اوربچوں کو باہر کھیلنے سے منع کرتے ہوئے انہیں باریک کپڑے پہنائے جائیں۔
تازہ ترین