• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ یونائیٹڈ پارٹی اور تحریک انصاف کا حیدر منزل میں مشترکہ اجلاس

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) سندھ یونائیٹڈ پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کاایک مشترکہ اجلاس پیر کو حیدرمنزل کراچی میں منعقد ہوا، جس میںسندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مرکزی صدر سید جلال محمود شاہ ، سینئر نائب صدر سید زین شاہ، روشن علی برڑو اور امیر علی تھیبواوردیگر نے شرکت کی، جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے تحریک انصاف سندھ کے صدرڈاکٹر عارف علوی، لیاقت علی خان جتوئی، افتخار حسین سومرو، مشتاق جتوئی اور خالد راجپرنے شرکت کی۔سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے ترجمان خواجہ نوید امین کی جانب سے جاری اعلامیئے کے مطابق اجلاس میں مشترکہ طور پر اس بات پر اتفاق ہوا کہ آنے والے 2018ء انتخابات میں دونوں جماعتیں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت پورے سندھ میں متفقہ امیدوار لائیں گی۔اجلاس میں مشترکہ طور پر یہ مطالبہ کیا گیا کہ آصف زرداری اور ان کےساتھیوںکاالیکشن سے پہلے احتساب ہونا چاہیے جو کہ ملک کے وسیع تر مفاد اور شفاف جمہوریت کے لیئے نہایت لازم ہے۔
تازہ ترین