• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم گھٹنے کی انجری کے علاج کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ پیر کوسوشل میڈیا پر انہوں نے ڈاکٹر اور فزیو تھراپسٹ ظفر کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کے ساتھ کام کرنا بہت خوشگوار رہا، اب واپس اسلام آباد جا رہا ہوں۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل تھری میں عماد وسیم لاہور قلندر کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران سر پر چوٹ آنے کے بعد مزید میچز نہیں کھیلے تھے ، وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے بھی منتخب نہیں ہو پائے تھے۔ اب ان کی جولائی میں اسکاٹ لینڈکے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے ان کی اسکواڈ میں شمولیت کا امکان ہے۔ لیکن سلیکٹرز انہیں زمبابوے کی سیریز کھلانا چاہتے ہیں۔
تازہ ترین