• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی کے سائنسدان ڈاکٹر عبدالحمید کیلئے ایکسیلینٹ ایوارڈ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیولر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی) جامعہ کراچی کے نوجوان سائنسدان ڈاکٹر عبدالحمید کو جاپان کی اینڈوکرائن سوسائٹی کی 91 ویں سالانہ اجلاس میں غیر معمولی سائنسی کام پیش کرنے پر ایکسیلینٹ ایوارڈ دیا گیا ہے جو پاکستان کے لیے ایک قومی اعزاز کی بات ہے۔بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹر عبدالحمید کو جاپان کی اینڈوکرائن سوسائٹی نے اپنے سالانہ اجلاس کے بین الاقوامی فورم میں سائسنی تقریر اور اپنی سائسنی تحقیق کا خلاصہ پیش کرنے کے لئے مدعو کیا کیا تھا، اس اجلاس میں دنیا بھر کے ماہرین موجود تھے، واضح رہے کہ ڈاکٹر عبدالحمیدنے اس پروگرام میں شرکت کے لئے ٹریول گرانٹ بھی حاصل کی تھی جبکہ اجلاس میں اپنے کام کی بنیاد پربین الاقوامی ماہرین سے داد بھی وصول کی ۔ ڈاکٹر عبدالحمید پی سی ایم ڈی جامعہ کراچی میں ڈاکٹر ایم حفیظ الرحمن کے تحقیقی گروپ سے منسلک ہیں، ان کی پی ایچ ڈی کی تحقیق بھی نئی انسولین سیکریٹوری کینڈی ڈیٹ مالیکولز کی دریافت پر مبنی ہے۔شیخ الجامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر محمد اجمل خان، آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر ڈاکٹر عطاالرحمن اوربین الاقوامی مرکز کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری نے ڈاکٹر عبدالحمید کو اُن کی کامیابی پرمبارک باد پیش کی ہے۔

تازہ ترین