• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیکھو دوستوجہاں مجھے رمضان المبارک کے تیس دن کا مہینہ بڑا طویل محسوس ہو رہا تھا ،وہیں مجھے بطور عبو ری وز یر اعظم60 دنوں کے دو ماہ بہت مختصر معلوم ہو رہے ہیں میں آپ کے ساتھ یہ میٹنگ پرائم منسٹر ہائوس کے یخ بستہ میٹنگ روم یا پرائم منسٹر سیکرٹریٹ کے آفس میں بھی کر سکتا تھا لیکن میں نے آپ لوگوں کیساتھ یہ میٹنگ آپ کے ہی ایک ساتھی ملازم کے گھر خفیہ طور پر کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا ہے کہ آپ لوگ جو طویل عرصہ تک وزیر اعظم ہائوس میں مختلف عہدوں پر کام کرتے رہے ہیں میں آپ سے پوچھوں کہ مجھے بطور عبوری وزیر اعظم یہ60 روز کیسے گزارنے چاہئیں اور اپنا کوئی بھی موقف بتانےسے مت گھبرائیں مجھ سے کھل کر بات کریں کہ مجھے یہ60 روز کیسے گزارنے چاہئیں۔ شاباش۔ ۔۔۔شاباش حوصلہ پیدا کریں۔ جی سر میں آپ سے بات کرنا چاہتا ہوں پہلی بات تو یہ ہے کہ کہ آپ اب وزیر اعظم ہیں آپ ایک ایٹمی طاقت رکھنے والے ملک کے وزیر اعظم ہیں۔ آپ کو یوں وزیر اعظم ہائوس کے ایک ملازم کے گھر میں میٹنگ نہیں کرنی چاہیے تھی۔ آپ کا ایک پروٹوکول ہے اس میں رہ کر کام کرنا ہوگا۔ اور سر اگر آپ برا نہ منائیں تو۔۔۔۔ ہاں ہاں۔۔ تم جو کچھ بھی کہنا چاہتے ہو کھل کر کہو۔ سر آپ کا جو ہیئراسٹائل ہے یہ ایک وزیر اعظم کی شخصیت کو سوٹ نہیں کرتا ۔آپ کے چہرےپر تازگی اور خوشگواری کا احساس ہونا چاہیے یہ سیدھی سادھی شلوار قمیض بہت بری لگ رہی ہے آپ شیروانی یا سوٹ پہنا کریں اور اگر شلوار قمیض ضروری ہے تو اس پر چمکیلے براس کے بٹن والی واسکٹ زیب تن ہونی چاہیے اور ان ساری چیزوں کا بندوبست مکمل طورپر موجود ہے آپ کا فیس فیشل آپکے بالوں کی کٹنگ، آپکے شایان شان لباس، آپکی شام کو ایکسرسائز اور واک سب کا بندوبست ہے بس آپ نے ان سارے کاموںکےلیے ایک ٹائم ٹیبل دینا ہے۔ اوکے۔۔ اوکے ،دیکھیں میرے پاس صرف60 روز ہیں ،زیادہ وقت ضائع کرنے کی ضرورت نہیں۔ کوئی اور صاحب ۔۔جی سر میرا یہ مشورہ ہے کہ آپ نے عبوری وزیر اعظم کا حلف اٹھا لیاہے اب آپکو فوراً مزار قائدپرحاضری دے کر فاتحہ پڑھنی چاہیے۔۔ اس سے مجھے یا پاکستان کو کیا فائدہ ہوگا۔ سر ! اس سے عوام خوش ہوتے ہیں کہ یہ سچا پاکستانی ہے۔ قائد اعظم سے محبت کرتا ہے۔۔ اوکے۔ اوکے، کوئی اور کچھ کہنا چاہتا ہے۔ جی سر آپکو حلف لینے کے پہلے ہی ہفتے عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جانا چاہیے۔ لیکن میں تو کئی بار عمرہ کی ادائیگی کر چکا ہوں۔ او سرجی آپ بھی بڑے بھولے بادشاہ ہیں۔ سرکاری عمرہ اور وہ بھی وزیر اعظم کی حیثیت سے کیا پروٹوکول ہوتا ہے جب آپ طواف کعبہ کریں گے تو آپکے نزدیک کسی کوبھٹکنے نہیں دیاجائے گا۔ آپ حجر اسود کو جتنا مرضی لمبا بوسہ دیں، سرکاری جہاز میں جانے کی وجہ سے آپ اپنے بیس تیس قریبی رشتہ دار بھی ساتھ لے جائیں ، تا کہ انہیں بھی معلوم ہو کہ وزیر اعظم کیا چیز ہوتاہے ۔گڈ ویری گڈ، لیکن اس سے عوام اور پاکستان کو کیا فائدہ پہنچے گا۔ سر جی پاکستان کے وقار میں بہت اضافہ ہوتا ہے سارے میڈیا میں حجر اسود کو بوسہ دیتے ہوئے آپکی تصاویر شائع ہوں گی اوکے۔ نیکسٹ (Next)۔ جناب وزیر اعظم ۔۔۔ہاں ہاں تم بھی بولو۔ سر پوری قوم آپکو ملک کےلیے نیک شگون سمجھتی ہے۔ اور آپکے آنے سے ملک کی تقدیر بدل جائے گی۔ بھئی وہ کیسے۔ ابھی تک تو ہم نے کوئی کام نہیں کیا اور نہ ہی آپ میں سے کسی نے بتایا کہ مجھے60 روز میں کیا کرنا چاہیے کہ وہ ملک و عوام کےلیے بہتر ہو۔ اور آپ کہہ رہے ہیں ملک کی تقدیر بدل جائے گی۔ سر جی آپ کو عبوری وزیر اعظم کا عہدہ رمضان المبارک میں ملا ہے اس لیے آپ کے ساتھ رمضان کی ساری برکتیں ہیں ۔لیکن میں تو
طبیعت کی خرابی کی وجہ سے آج کا روزہ نہیں رکھ سکا ۔او سر! کیا با ت کر تے ہیں،20,22 کروڑ عو ا م کے ملک کی مسجدیں نمازیوں اور روزے داروں سے بھری پڑی ہیں۔ ان کا ثواب وزیر اعظم کو نہیں جائے گا تو پھر کس کو جائے گا ۔آپ کا بہت شکریہ آپکی تجاویز یقینا ًمیرے لیے بہت سود مند ہوں گی۔ لیکن جبران صاحب آپ سب سے سینئر ہیں اور آپ نے کچھ نہیں بتایا۔ سر یہ سارے میرے جونیئرز ہیں،انکی ذہنی سطح اور میر ے تجر بے میں زمین آسما ن کا فرق ہے۔ میں گریڈ21 کا آفیسر ہوں اور22 واں گریڈ ڈیو ہے، میں بھی کچھ بتانا چاہتا ہوں لیکن اس کیلئے مجھے تنہائی درکار ہے،ان سب کے سا منے میں اپنی با ت ضا ئع نہیں کر سکتا۔۔ اوکے۔۔ ہم راستے میں چلتے چلتے بات کرلیں گے۔ آئو ہم چلتے ہیں۔ سر میں بہت کام کی بات کرنا چاہتا ہوں۔ سر یہ احتساب، اصلاحات اور خد مت وغیرہ اس طرح کی باتیں صرف کرنے والی ہوتی ہیں اور تقر یرو ں میں اچھی لگتی ہیں، احتساب کرنا بہت مشکل کام ہے کیونکہ جب احتساب کرنا شروع کرو تو بہت سارے اپنے پرائے ایسے لوگ سامنے آجاتے ہیں جن کی ملک کےلیے بہت خدمات ہو تی ہیں اور انکی ملک کو ضرورت ہو تی ہے، بس آپ اداروں سے بنا کر رکھیں حالات ایسے ہیں کہ ہو سکتا ہے کہ الیکشن بروقت نہ ہوں اور پہلے احتساب پھر الیکشن کا نعرہ زور پکڑ جائے ۔بس پھر آپ ہی آپ ہوںگے،60 روز نہیں کئی سال تک، آپ خود کو عبوری نہیںپکا وز یر ا عظم سمجھیں۔۔۔ گڈ ویری گڈ۔
twitter:@am_nawazish

تازہ ترین