• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رقم……مبشر علی زیدی
کھچڑی بال، نقاہت سے جھکے کندھے، پیلا پڑا ہوا چہرہ۔
اس شخص نے لرزتی آواز میں کہا،
’’منسٹر صاحب! میں قومی ایتھلیٹ ہوں۔
پندرہ سال ملک کا نام روشن کیا۔
اولمپک گیمز میں تاریخ رقم کی۔
اب شدید بیمار ہوں۔
علاج کے وسائل نہیں۔
کیا آپ کچھ رقم فراہم کر سکتے ہیں؟‘‘
میں نے ہم دردی سے کہا،
’’ہم آپ کے نام سے پانچ کروڑ روپے اگلے بجٹ میں رکھیں گے۔‘‘
وہ روہانسا ہو گیا،
’’لیکن تب تک میں مر جاؤں گا۔‘‘
میں نے تسلی دی،
’’کوئی بات نہیں۔
ہم اس رقم سے آپ کے نام کا اسٹیڈیم بنائیں گے۔‘‘
(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

تازہ ترین