• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرنچ فٹبال لیگ، موناکو اور لیون نے چیمپئنز لیگ میں رسائی حاصل کرلی

پیرس (نیوز ڈیسک)موناکو نے فرنچ فٹبال لیگ ون میں ٹروئس کلب کیخلاف 3-0سے کامیابی سمیٹ کر سیزن میں دوسری پوزیشن پر اختتام یقینی بنالیا، لیون نے نائس کلب کو2-3سے شکست دیکر تیسری پوزیشن حاصل کرلی، دونوں کلبز اب آئندہ سیزن میں یوئیفا چیمپئنز لیگ میں شرکت کے بھی اہل بن گئے، واضح رہے کہ پیرس سینٹ جرمین نے پہلے ہی ٹاپ پوزیشن کا حصول یقینی بنالیا تھا، ایجاد سیواورلی ہاورے کے درمیان منسوخ ہوجانے والا میچ اتوار کی شب کھیلا جائیگا۔
تازہ ترین