کراچی (جنگ نیوز) میکسیکو کی 70 سالہ خاتون نے حاملہ ہونے کا دعویٰ کیا ہے، اگر ان کا یہ دعویٰ درست ثابت ہوتا ہے تو وہ دنیا کی سب سے عمر رسیدہ ماں بن جائیں گی، وہ پہلے ہی 7 بچوں کی ماں ہیں، ماریہ ڈی لا لوز نے صحافیوں کو اپنی الٹراسائونڈ رپورٹس بھی دکھائیں جس سے ان کے مطابق وہ 6 ماہ کی حاملہ ہیں اور ایک بچی کی ماں بننے والی ہیں، میکسیکو کے شہر سینالوا میں صحافیوں کو بتایا کہ ڈاکٹرز کو پہلے اس بارے میں بتایا تو انہیں ابتداء میں بالکل یقین نہیں آیا جس کے بعد ڈاکٹرز نے ان کے 10 الٹراسائونڈز کروائے گئے، اگر ماریہ ڈی لالوز بچی کو جنم دیتی ہیں تو وہ دنیا میں سب سے عمر رسیدہ ماں ہونے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیں گی جو اس وقت ہسپانوی خاتون کرسچین کے پاس ہے جنہوں نے تقریباً 67 برس کی عمر میں بیک وقت دو بچوں کو جنم دیا تھا۔