• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر کی توحیدہ بیماری کے باعث جوتے پہننے سے محروم

کراچی (نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں ایک نوجوان خاتون کے پیر اتنے بڑے ہیں کہ وہ کبھی بھی جوتا پہننے کے قابل نہیں رہیں، انہیں اسکول سے اس لئے نکال دیا گیا تھا کہ انہیں انتہائی پریشان کیا جاتا تھا، 21 سالہ توحیدہ جان کو ایلیفینٹایاسس کی بیماری ہے جس میں پیر اتنے سوج جاتے ہیں کہ ہاتھی کے پیروں کی طرح نظر آتے ہیں، کئی برسوں تک کامیاب علاج کے باوجود توحیدہ جان اب بھی اس مرض کا شکار ہیں تاہم وہ اب بھی اپنے دیگر دوستوں کی طرح جوتے پہننے کی خواہاں ہیں، توحیدہ جان کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے ایک گائوں سوئی پتھری سے ہے اور انہیں سردیوں کے دنوں میں بھی گھر کے اندر رہنا پڑتا ہے جہاں شدید برفباری کی وجہ سے وہ اپنے گھر سے نہیں نکل پاتیں۔
تازہ ترین