• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان پہلے 5سال کی کارکردگی تو دکھائیں، شہباز شریف

عمران خان پہلے 5سال کی کارکردگی تو دکھائیں، شہباز شریف

لاہور(جنگ نیوز‘ایجنسیاں)مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سوروزہ پلان کی بجائے عمران خان پہلے 5سال کی کارکردگی تو دکھائیں، 5 سال میں منفی 6 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والے لوگوں کو 100 دن کا خواب دکھارہے ہیں‘ خان صاحب عوام کو سبزباغ دکھارہےہیں ‘وہ ہمارے پاس آئیں ‘ہم سکھائیں گے کام کیسے ہوتے ہیں۔ شہبازشریف نے پیر کو جنرل اسپتال لاہور میں اسٹیٹ آف دی آرٹ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ بلند و بانگ دعوے کرنیوالوں نے کچھ نہیں کیا، پی ٹی آئی نے سو دن کا جو پروگرام دیا ہے ہم اس پر پہلے ہی عملدرآمد کر چکے ہیں۔ خیبرپختونخوا ہ میں صحت کے حوالے سے کیا ہوتا رہا ہے یو این ڈی پی کی رپورٹ نے بتا دیا ہے، یواین ڈی پی کی رپورٹ دیکھ لیں اس میں بھی پنجاب سب سے زیادہ ترقی یافتہ ہے، میں ان لوگوں کو دعوت دیتا ہوں آئیں مل کر کام کرتےہیں یہ پنجاب سندھ کا بھی ہے اور خیبرپختون خوا کا بھی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک بار پھر سو دن کا دعویٰ کر رہے ہیں، جو خیبرپختونخوا میں بجلی پیدا کرنے کا دعویٰ کرتے تھے لیکن ناکام رہے، عمران خان عوام کو سبز باغ دکھارہے ہیں، میں انہیں کہوں گا میرے ساتھ آئیں ہم انہیں سکھائیں گے کام کیسے کرنا ہے۔

تازہ ترین