• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کپتان کا نکات شوفلاپ ہوچکا ‘سوروزہ پلان صدی کا بڑاجھوٹ، فاٹا انضمام کا اعلان سمجھ سے بالاتر ہے، میاں افتخار حسین

کپتان کا نکات شوفلاپ ہوچکا ‘سوروزہ پلان صدی کا بڑاجھوٹ، فاٹا انضمام کا اعلان سمجھ سے بالاتر ہے، میاں افتخار حسین

نوشہرہ (ایجنسیاں) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے واضح کیا ہے کہ عمران خان کا 100روزہ پلان خلائی مخلوق کا بنایاہوالگتاہے ‘ کپتان کا نکات شوفلاپ ہوچکا ‘گزشتہ الیکشن میں 90روزمیں جس تبدیلی کا اعلان کیاگیااس کی زد میں صرف خیبرپختونخوآیاجبکہ باقی ملک محفوظ رہا‘سوروزہ پلان صدی کا بڑاجھوٹ جبکہ فاٹاانضمام کا اعلان سمجھ سے بالاتر ہے ۔ مستقبل کیلئے کپتان کے سو روزہ تبدیلی پلان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے پبی میں اخبار نویسیوں اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں شدید ناکامی کے باوجود بھی سینہ زوری کا یہ عالم ہے کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کو خفت کا احساس تک نہیں ہے ‘گزشتہ الیکشن میں 90روز میں جس تبدیلی کا اعلان کیا گیا اس کی زد میں خیبر پختونخوا آیا لیکن خوش قسمتی سے باقی ملک محفوظ رہا جبکہ ہمارے صوبے کو پوری پوری سزا بھگتنی پڑی ‘میاں افتخار نے منصوبے کے چیدہ چیدہ نکات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا انضمام کا اعلان سمجھ سے بالاتر ہے یہ کام موجودہ مرکزی حکومت کر رہی ہے‘بیورکریسی کو سیاست سے پاک کرنے کا دعوی کرنے والے پہلے بیوروکریسی کے بارے میں وضاحت کریں‘انہوں نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کے اعلان کو مضحکہ خیز قرار دیا اور کہا کہ اس منصوبے کیلئے پہلے ایک کروڑ لوگوں کو بے روزگار کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ90روز میں تبدیلی لانا صدی کا پہلا سب سے بڑا اور سو روزہ پلان صدی کا دوسرا بڑا جھوٹ ہے‘ دراصل پی ٹی آئی ملک میں نیب کا خاتمہ چاہتی ہے تاکہ کوئی ان پر ہاتھ نہ ڈال سکے ‘در حقیقت کپتان کی ٹیم سوشل میڈیا کی سیاست پر یقین رکھتی ہے کیونکہ اس کے ذریعے قوم کو گمراہ کرنے میں سہولت رہتی ہے ‘انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے یو این ڈی پی کی رپور ٹ سامنے آ چکی ہے اور تبدیلی کا پول کھل گیا ہے ، جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے والوں نے خیبر پختونخوا کو جنوبی پنجاب سے بھی پیچھے دھکیل دیا ہے‘گیم صرف اقتدار کی ہے اور کپتان کرسی اقتدار کیلئے شعبدہ بازی پر اتر آئے ہیں۔

تازہ ترین