• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلی بارات میں خودکش جیکٹس بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی

کوئٹہ (نمائندہ جنگ )کائونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی )نے کلی برات میں چھاپہ مار کر خود کش جیکٹس بنانے والی کالعدم تنظیم کی فیکٹری سیل کر کےدو سو کلو بارودی مواد ٗ تین تیار خود کش جیکٹ ٗ دستی بم اور اسلحہ قبضے میں لے لیا۔ مکان میں کلی الماس آپریشن میں مار ے جانے والے لشکر جھنگوی بلوچستان کا سربراہ رہائش پذیر تھا۔ مالک مکان کی تلاش شروع کر دی گئی ۔ کارر وا ئی گرفتار دہشگردوں کی نشاندہی پر کی گئی،ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے 16مئی کو کلی الماس میں آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے مارے جانے والے کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی بلوچستان کے سربراہ سلمان بادینی کی رہائش گاہ واقع کلی برات میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب چھاپہ مارا جہاں خود کش جیکٹس بنانے کی فیکٹری بنا رکھی تھی سی ٹی ڈی نے مکان سےتیار تین خود کش جیکٹ ٗ 2تیار دیسی ساختہ بم ،2 کلاشنکوف،3 پستول ، پرائماکارڈ،ڈیٹونیٹرز، خودکش جیکٹ ، دیسی ساختہ بم بنانے کا سامان، دو سو کلو دھماکہ خیز مواد اور خود کش جیکٹس کا کپڑا قبضے میں لےلیا۔

تازہ ترین