• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 ارکان کے پی اسمبلی کا عمران خان کو ہتک عزت کا نوٹس

اسلام آباد(مانیٹر نگ سیل)پاکستان تحریک انصاف کے 5قانون سازوں نے عمران خان کی جانب سے سینیٹ الیکشن میں ان پر ووٹ بیچنے کے الزام لگانے پر ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا۔خیال رہے کہ عمران خان نے اپریل کے مہینے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے 20اراکین خیبر پختونخوا اسمبلی کے حوالے سے انکشاف کیا تھا کہ وہ سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ میں ملوث تھے۔قربان علی خان، یاسین خلیل، عبد الحق خان، زاہد درانی اور عبید اللہ ان 20 افراد میں شامل ہیں جن کے نام تحریک انصاف کے سربراہ نے عیاں کیے تھے۔
تازہ ترین