• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ہوائی اڈوں پر سختی نسوار عراق لے جانے کی سخت ممانعت

کراچی (اسد ابن حسن) کسٹم حکام نے عراق جانے والے مسافروں اور زائرین خاص طور پر قمیص شلوار میں ملبوس مسافروں کے سامان اور شخصی جانچ پڑتال میں نہایت سختی کردی ہے تاکہ وہ اپنے ساتھ عراق نسوار نہ لے جاسکیں۔ یہ سختی پاکستان ایمبیسی بغداد کے ایک مراسلے جوکہ سول ایوی ایشن ہیڈکوارٹر کو بھیجا گیا تھا اسکے بعد کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ایمبیسی بغداد میں تعینات کمیونٹی ویلفیئر اتاشی وقاص احمد لنگاہ نے ڈی جی سول ایوی ایشن کو مراسلہ تحریر کیا تھا کہ گزشتہ دنوں کئی پاکستانیوں کو عراقی ایئرپورٹ حکام نے حراست میں لے لیا کیونکہ انکے پاس سے نسوار برآمد ہوئی اور حکام اسکو مشتبہ منشیات سمجھ رہے تھے اور ان پاکستانیوں کو رہائی دلوانے میں بے انتہا مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ مقامی عدالتوں کے پاس کوئی ایسی لبارٹری نہیں تھی جو نسوار کی جانچ کرسکے۔
تازہ ترین