• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائیشیا، نو منتخب وزیر اعظم مہاتیر محمد کی سرکاری فنڈز میں تحقیقات کیلئے اسپیشل ٹاسک فورس کی تشکیل

ملائیشیا ( نیوز ڈیسک ) ملائیشیا کی حکومت نے سرکاری فنڈز ون ایم ڈی بی میں اربوں ڈالر کی چوری اور کرپشن کی تحقیقات کیلئے اسپیشل ٹاسک فورس تشکیل دے دی ۔ اس ٹاسک فورس کی قیادت سابق اٹارنی جنر ل عبدالغنی پٹیل کریں گے جنھیں 2015 میں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا ۔ یہ ٹاسک فورس مختلف اداروں کے اہلکاروں پر مشتمل ہے ، جس میں محکمہ انسداد بدعنوانی ، پولیس کا محکمہ اور اٹارنی جرنل کے آفس کے اہلکار شامل ہیں ۔ اس فورس کو دوسرے ممالک کی قانون نافذ کرنے والے ایجنسیوں تک رسائی ہو گی ، جن میں امریکا ، کینیڈا، سری لنکا اور سوئٹزرلینڈ شامل ہیں ۔ وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق یہ ٹاسک فورس سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کے خلاف تحقیق کرے گی ، سرکاری فنڈ میں بدعنوانی میں ملوث افراد کو بے نقاب کرنے کے ساتھ مالیاتی فنڈ میں سے خوردبرد کی گئی رقم کو واپس حاصل کرنے کیلئے کام کرے گی ۔
تازہ ترین