• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں افطاری کے وقت چوری کرنے والا گروہ سرگرم

کراچی: افطاری کے وقت چوری کرنے والا گروہ سرگرم

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں افطاری کے وقت گاڑیوں سے سامان چوری کرنے والا گروہ سرگرم ہوگیا،گڈاپ ،لیاری اور صدر کے علاقوں سے4ملزما ن گرفتار ۔

ڈیفنس فیز ٹو میں 3ملزمان سفید رنگ کی گاڑی میں آئے اور دو گاڑیوں سے ساؤنڈ سسٹم نکال کر لے گئے، ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

ڈیفنس فیز ٹو میں ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق سفید رنگ کی گاڑی میں تین ملزمان آتے ہیں، جن میں سے ایک ملزم نے پہلے گلی میں کھڑی دو گاڑیوں کا جائزہ لیا، پھر ایک گاڑی کا کوارٹر گلاس توڑنے کے بعد دروازہ کھولا اور گاڑی میں لگے ساؤنڈ سسٹم کو نکال لیا۔

پھر ملزم نے دوسری گاڑی کا رخ کیا اور اس کا بھی کوارٹر گلاس توڑنے کے بعد ساؤنڈ سسٹم نکال لیا اور تمام ملزمان کامیاب واردات کے بعد فرار باآسانی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اس علاقے میں چند دنوں میں یہ پانچویں واردات ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

تازہ ترین