• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
مجھ پر فلم بنانے سےمتعلق حتمی فیصلہ نہیں ہوا، ثانیہ مرزا

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کہتی ہیں کہ اُن کی زندگی پر فلم سےمتعلق کئی باتیں کی جارہی ہیں،لیکن اس فلم سےمتعلق ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

ثانیہ مرزا نے کہا کہ شعیب ملک اور اُنہوں نے اپنے بچے کے نام کا ایک حصہ ’مرزا ملک‘ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بیٹا یا بیٹی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ جس خاندان سے ہیں وہاں پہلی بیٹی کو معیوب نہیں سمجھا جاتا۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا کے ہاں عنقریب بچے کی ولادت متوقع ہے اور وہ حال ہی میں اپنے شوہر شعیب ملک کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرکے آئی ہیں۔

سنگھم، گول مال اور چنائی ایکسپریس جیسی کامیاب فلمیں بنانے والے ممتاز بھارتی فلم ساز روہیت شیٹھی نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں خواہش کا اظہار کیا کہ وہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی زندگی پر فلم بنانا چاہتے ہیں۔

اس سے قبل بالی وڈ ہدایت کار کرن جوہر بھی ثانیہ مرزا پر فلم بنانے کا ارادہ ظاہر کرچکے ہیں جبکہ ایسی خبریں بھی گردش میں رہی ہیں کہ ہدایت کار فرح خان بھی ثانیہ مرزا کی زندگی پر فلم بنانا چاہ رہی تھیں جس میں پری نیتا چوپڑا کو بطور ثانیہ مرزا پیش کرنا تھا تاہم نامعلوم وجوہات کی وجہ سے اس قسم کے کسی بھی فلم پروجیکٹ پر تاحال کام شروع نہیں ہوسکا ہے۔

تازہ ترین