• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس

وزیراعظم کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں ملکی انفراسٹرکچر اور توانائی کے شعبوں سےمتعلق سات نکاتی ایجنڈا زیرغور آئے گا۔

220 کے وی مستونگ سب اسٹیشن ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن بچھانے کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسلام آبادمیں انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس کے لیے جگہ کی خریداری کی منظوری دی جائے گی۔

اجلاس میں ہائرایجوکیشن کے مختلف شعبوں میں اوورسیز اسکالر شپس کے فیز3 اور اسلام آبادمیں ملک کے پہلے سینٹر آف نیورو سائنسز کے پمز میں قیام کی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم کی زیر صدارت اس اجلاس میں ملک بھرمیں بنیادی صحت کےپروگرام کی نچلی سطح پر منتقلی اور ملک میں ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کاجائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سندھ بیراج، سکھر بیراج سمیت دیگر اہم مقامات کی بحالی اور ماڈرنائزیشن کی منظوری دی جائے گی، جبکہ نیلم جہلم ہائیڈرو الیکٹرک پاور پراجیکٹ کے پی سی 1 کا چوتھا ریوائز پلان پیش کیا جائے گا۔

تازہ ترین