• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روہڑی کےقریب مال بردار ٹرین حادثے کا شکار

روہڑی کےقریب مال بردار ٹرین حادثے کا شکار

سکھر میںروہڑی کے قریب مال بردار ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی، ذرائع کے مطابق پیرمراد شاہ پھاٹک کےقریب مال بردار ٹرین کی 8بوگیاں ٹریک سے اترگئیں۔

ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پہنچ گئیں، جنہوں نے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے۔

ریلوے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ مال بردار ٹرین روہڑی سے رحیم یار خان جا رہی تھی کہ اس کی بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں۔

تازہ ترین