• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہی شادی کا آفیشل فوٹو شوٹ منظرِ عام پر آ گیا


 میگھن مارکل کو شاہی گھرانے نے اپنی برسوں پرانی روایات کے تحت شاندارانداز میں ویلکم کیا ہے اور اسی سلسلے میں شاہی خاندان نے شادی کی 3خصوصی فیملی تصاویر بھی جاری کردی ہیں جن میں ننھی شہزادی شارلٹ اور شہزادہ جارج سمیت شرارتی بچوں کی ٹولی کے ساتھ بنائی گئی تصویر نے سب کے دل جیت لئے ہیں۔

رائل ویڈنگ کاپہلا آفیشل فوٹوشوٹ منظرِ عام پر آگیا

شادی کے بعد کیمرہ بند کئے گئے ان یادگار لمحات میں نیا شادی شدہ جوڑی پرنس ہیری اور میگھن دیگر شاہی گھرانے کے ساتھ موجود ہیں جس میں ملکہ الزبیتھ ، پرنس فلپس، پرنس ولیئمز، پرنسز کیٹ میڈلٹن اور ان کے دونوں بچے اور میگھن کی والدہ بھی موجود ہیں ۔

معروف فوٹو گرافرAlexi Lubomirski کے کیمرے سے لی گئی ان تصاویر میں پورا شاہی گھرانہ نہایت پر مسرت دکھائی دے رہا ہے اور چھوٹی بہو کو پرجوش اندا زمیں ویلکم کرتے ہوئے شاہی گھرانے کا آفیشل پورٹریٹ بنا رہے ہیں۔

رائل ویڈنگ کاپہلا آفیشل فوٹوشوٹ منظرِ عام پر آگیا

19 مئی کو برطانوی شہرادہ ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

یاد رہے کہ صرف امریکا میں 3 کروڑ افراد نے شاہی شادی کی تقریب براہ راست دیکھی جسے 15 نیٹ ورکس نے نشر کیا۔

رائل ویڈنگ کاپہلا آفیشل فوٹوشوٹ منظرِ عام پر آگیا

شہزادہ ہیری، آنجہانی لیڈی ڈیانا کے چھوٹے صاحبزادے ہیں، ان کے بڑے بھائی پرنس ولیم کی شادی کیٹ مڈلٹن سے ہوئی اور ان کے 3 بچے ہیں۔