• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینیمیٹڈایڈونچر ڈرامہ فلم موگلی کاپہلا ٹریلر جاری


ہالی وڈ کی ڈرامے اور ایڈونچر سے بھرپور نئی لائیوایکشن تھری ڈی اینیمیٹڈفلم "موگلی"کاپہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔

معروف اداکار و ہدایتکاراینڈی سیرکس کی یہ سنسنی خیز فلم برٹش انڈین رائٹرRudyard Kiplingکے مشہور و زمانہ ناول دی جنگل بک سے ماخوذ ہے جس کی کہانی موگلی نامی ایک ایسے یتیم بچے کے گِرد گھوم رہی ہے جس کی تربیت گھنے جنگلات میں خطرناک جانور کرتے ہیں ۔

جوناتھن کیوڈش،اسٹیو کلوس اوراینڈی سیرکس کی پروڈکشن میں بننے والی اس لائیو ایکشن فینٹسی ڈرامہ فلم میں موگلی نامی بچے کا کردارروہن چند نے نبھایا ہے جبکہ دیگر اینیمیٹیڈکرداروں کیلئے پس پردہ آواز کا جادو جگانے والے اداکاروں میں بینیڈیکٹ کمبر بیچ ، کیٹ بلینچٹ، کرسٹیان بیل، میتھیو ریئس،نوامی ہیرس، اینڈی سیرکس اور فریدا پِنٹو شامل ہیں۔

وارنر بروس پکچرز کی خونخوارجنگلی جانوروں سے غیر معمولی دوستی اور محبت کی داستان پر مبنی یہ فینٹسی ڈرامہ لائیوایکشن فلم رواں برس 19اکتوبر کو سینما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

تازہ ترین