• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شارجہ میں بھیک مانگنے والے پاکستانی گروہ کا انکشاف

شارجہ میں بھیک مانگنے والے پاکستانی گروہ کا انکشاف

شارجہ میں بھیک مانگنے والے پاکستانی گروہ کا انکشاف ہوا ہے،پاکستان کےمختلف علاقوں سےلائےگئے35افراد سےبھیک منگوائی جارہی تھی۔

عرب میڈیا کے مطابق بھیک گینگ کو چلانے والے4پاکستانیوں کو ایک سال کی سزا سنا دی گئی، ایک مجرم پرایک لاکھ درہم کا جرمانہ بھی کیا گیا،سزا مکمل ہونے پرچاروں افرادکوڈی پورٹ کیا جائے گا۔

شارجہ پولیس کے مطابق 35گرفتارفقیروں میں 14 افراد معذور بھی ہیں، ان افرادکو نوکری کا جھانسا دیکرلایاگیاتھا اورزبردستی بھیک منگوائی جارہی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تمام افراد کےساتھ انتہائی بےرحمانہ سلوک کیاجاتا تھا، معذورافراد کواسمگل کرکےزبردستی بھیک منگوانےکا یہ پہلا کیس ہے۔

تازہ ترین