کراچی میں سمندری ہوائیں آج پھر بندہو گئی ہیں جس کے بعد ہوا میں نمی کا تناسب صرف 3فیصد رہ گیا ہے جبکہ پارہ42اعشاریہ4پرپہنچ گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اس وقت ہوائیں شمال مغرب سے 10کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویوکی وارننگ جاری کر رکھی ہے۔
محکمے کا کہنا ہے کہ کراچی میں شدید گرمی کی لہر مزید چند روز بر قرار رہے گی اور آئندہ تین روز ہیٹ ویو برقرار رہنے کا امکان ہے۔