• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کی آئینی ترمیم کی منظوری

فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کی آئینی ترمیم کی منظوری

وفاقی کابینہ نے فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کے لیے آئینی ترمیم کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سلامتی، معاشی صورتحال سمیت 20 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ نے فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کے لیے آئینی ترمیم کی منظوری دے دی ہے جبکہ اجلاس میں فاٹا انضمام کا آئینی ترمیمی مسودہ پارلیمنٹ میں پیش کرنےکی بھی منظوری دی گئی۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت پہلے ہی قومی اسمبلی کی مدت مکمل ہونے سے قبل 30ویں آئینی ترمیم منظور کرانے کا فیصلہ کرچکی ہے جس کے ذریعے فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کیا جائے گا تاہم حکومتی اتحادی مولانا فضل الرحمان اور محمود اچکزئی بدستور فاٹا کے خیبرپختونخوا سے انضمام پر ناراض ہیں۔

کابینہ اجلاس میں ملک کی پہلی نیشنل، ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل پالیسی اور وفاقی وزارت آئی ٹی کی پہلی ڈیجیٹل پاکستان پالیسی کی بھی منظور دی گئی۔

تازہ ترین