• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگی رکن صوبائی اسمبلی کنول نعمان نے استعفیٰ دیدیا

مسلم لیگی رکن صوبائی اسمبلی کنول نعمان نے استعفیٰ دیدیا

پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی اور اداکارہ کنول نعمان نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

اپنے استعفے میں کنول نعمان نے پارٹی قیادت کی جانب سے مسلسل نظر انداز کیےجانےکا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 10 سال تک پارٹی کے ساتھ کھڑی رہی اور نمک کا حق ادا کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو بھجوائے گئے استعفے میں ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی نے کہا کہ آپ کی وجہ سے پارٹی میں شمولیت اختیار کی مگر آپ کی جانب سے وقت نہ دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میرے کچھ تحفظات تھے جنھیں مسلسل نظر انداز کیا گیا، بوجھل دل کے ساتھ اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے رہی ہوں۔

تازہ ترین