• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
امریکی سرجن نے لاپرواہی کی انتہا کردی

امریکی شہر اٹلانٹا میں ایک پلاسٹک سرجن نے لاپرواہی کی انتہا کردی۔ایک آپریشن کے دوران خاتون سرجن اپنی ذمہ داریوں سے توجہ ہٹاتے ہوئے ڈانس اور رقص کرنے میں مصروف رہی اوراپنی ویڈیو بھی بناڈالی۔

اس دوران انہوںنے آپریشن تھیٹر میں موجود دیگر طبی عملے کو بھی اپنے ساتھ ملا لیا جس کے باعث مریضہ 8گھنٹوں تک آپریٹنگ ٹیبل پر پڑی رہی۔

سرجن کی اس غفلت نے خاتون کو ذہنی مرض میں مبتلا کردیا جس کے بعد اب سرجن پر اس کے اہلخانہ کی جانب سے 7کیسز کردیئے گئے ہیں۔

تازہ ترین