• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں گرمی سے اموات نہیں ہوئیں، ڈائریکٹر ہیلتھ

کراچی میں گرمی سے اموات نہیں ہوئیں، ڈائریکٹر ہیلتھ

کراچی میں گرمی کی شدت سے لوگ متاثر ہوئے جنہیں طبی امداد دے کر فارغ کردیا گیا ، سرکاری طور پر ہیٹ ویوو سے اموات کی تردید کی گئی ہے، ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی کا کہنا ہےکہ ایدھی سینٹر نے میڈیکل سرٹیفکیٹ کے بغیررکھی گئی لاشوں پر بیان جاری کیا۔

کراچی میں گرم ہواؤں کا راج،پارہ پہنچا 43 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی اوپرلیکن ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے کے باعث ہیٹ اسٹروک سے ہلاکت کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، یہ کہنا ہے دائریکٹر ہیلتھ کراچی ڈاکٹر طاہر عزیز کا ۔

ڈائریکٹر ہیلتھ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تمام اسپتالوں میں ہیت اسڑوک کے وارڈز موجود ہیں جہاں ہیٹ اسٹروک کے مریض تو رپورٹ ہوئے ہیں لیکن ہلاکت نہیں ہوئی۔

ڈاکٹر طاہر عزیز کے مطابق ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے بنا ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور اور اسپتال کے لیٹر کے بغیر میتوں کو سرد خانہ میں رکھنا بھی جرم ہے ۔

ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی کا کہنا ہے کہ لوگ موجودہ موسم میں بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں ۔

دوسری جانب ایدھی ترجمان کا کہنا ہےکہ گزشتہ روز رکھی جانے والی لاشوں کے ورثا کی فراہم کردہ معلومات پر بیان جاری کیا گیا۔

تازہ ترین