• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


یوں تو جیت اور ہار کے بغیر کھیل ادھورا تصور کیا جاتا ہے لیکن کبھی کبھی کھیل کے دوران کھلاڑی اور شائقین ہار تسلیم نہیں کرپاتے اور مشتعل ہوکر آپے سے باہر ہوجاتے ہیں۔


پولینڈ میں فٹبال اسٹیڈیم میدان جنگ بن گیا

ایسا ہی ایک منظر پولینڈ کے فٹ بال اسٹیڈیم میں دیکھنے کو ملا جہاں 0۔2 سے ہارتی ٹیم لیچ پوزنن کے پرستار آپے سے باہر ہو گئے۔

مداحوں نے آتشگیر مواد کا آزادانہ استعمال کیا جس کے بعددیکھتے ہی دیکھتے اسٹیڈیم کالے دھویں سے بھر گیا۔

ستتر منٹ تک میچ روک کر ہنگامہ آرائی ختم کرنے کی کوشش ہوتی رہی تاہم پولیس کی بے بسی دیکھ کر دو صفر کی برتری حاصل کرنے والی ٹیم لیگیا وارسا کو کامیاب قرار دے دیا گیا۔

تازہ ترین