• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

باراک اوبامہ اور ان کی اہلیہ مشیل اوبامہ پروڈیوسر بن گئے


واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک) سابق امریکی صدر باراک اوبامہ اور ان کی اہلیہ مشیل اوبامہ اب پروڈیوسر کے روپ میں دکھائی دینگے ۔

جی ہاں صدارت کے ایک سال بعد باراک اوبامہ اور ان کی اہلیہ مشیل اوبامہ انٹرنیٹ انٹرٹینمنٹ سروس کیلئے ہائی پروفائل ٹاک شوز پروڈیوس کریں گے جو کہ رئیلیٹی شو کی طرز پر بھی ہو سکتے ہیں جس کا باقاعدہ معاہدہ بھی سائن کر لیا گیا ہے۔

باراک اوبامہ اور ان کی اہلیہ مشیل اوبامہ پروڈیوسر بن گئے

سابق امریکی صدر کے قریبی دوستوں نے اس خبر کی تصدیق کی ہے تاہم خود باراک اوباما اور نیٹ فلیکس انتظامیہ نے اس پر تبصرے سے گریز کیا ہے تاہم باراک اوباما کے سینئر ایڈوائزر ایرک شیلٹر نے بتایا ہے کہ سابق صدر اور ان کی اہلیہ حوصلہ افزا کہانی سنانے کی طاقت اور اس کے ذریعے دوسروں کی حوصلہ افزائی کرنے کے عمل کو بہتر سمجھتے ہیں جنہوں نے حال ہی میں نیٹ فلیکس سے معاہدہ بھی سائن کر لیا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین