• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاس اینجلس ( مانیٹرنگ ڈیسک)خوف و دہشت سے بھرپور ہولی وڈہارر فلم دی رشین برائڈکا نیاسنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔مائیکل ایس اوجیڈا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی روسی خاتون کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنی بیٹی کے ہمراہ ایک امریکی ارب پتی شخص سے شادی کرنے کیلئے امریکا پہنچتی ہے ۔شادی کے فوری بعد خاتون پر یہ انکشاف ہوتا ہے کہ اس کا شوہر ایک ذہنی مریض ہے جس کے بعد ان دونوں ماں بیٹی کی زندگی مشکل بنادی جاتی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں کوربن بیرنسن ،کرسٹینا پیمینووا، کینن جانسٹن،لیزا گْڈ مین،مائیکل رابرٹ اور ایلیسن کورمن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ہینری پینزی اور ایڈورڈ سورکین کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم رواں برس سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
تازہ ترین