• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ٰٓایران،’نان بربری‘افطار کی خاص ڈش،سب سے زیادہ مقبول


دنیا بھر میں مسلمان خواہ کسی بھی ملک میں رہتے ہوں، اپنے اپنے انداز میں رمضان المبارک کا استقبال کرتے ہیں۔

ایران کا شمار بھی ایسے ہی ملکوں میں ہوتا ہے جو رمضان المبارک کا استقبال اپنی علاقائی ثقافت اورروایات کے مطابق منفرد انداز میں کرتے نظر آتے ہیں۔

ٰٓایران،’نان بربری‘افطار کی خاص ڈش،سب سے زیادہ مقبول

ذرائع کے مطابق ایران میں افطاری کچھ مخصوص اشیا سے کی جاتی ہے جن میں چائے، نان بربری، پنیر، مختلف قسم کی مٹھائیاں، کھجور اور حلوہ شامل ہے۔ ʼ

نان بربریʼایک قسم کی روٹی ہے جو ایران میں افطار کے وقت سب سے زیادہ کھائی جاتی ہے اور یہ عموما 70سے80سینٹی میٹر لمبی اور بیضوی شکل کی ہوتی ہے۔

اس نان کی تیاری میں خمیر،شہد،آٹا،بیکنگ پاؤڈر نمک یا چینی اور نائیجیلا بیجوں کا استعمال ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ عام طور پر خاندان کے افراد مل کر روزہ کھولتے ہیں اور افطاری کے بعدپارکس اور ریسٹورنٹس وغیرہ کا رخ کرتے ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین