• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بااثر زمیندار کی جانب سے پانی بند کئے جانے کیخلاف آبادگاروں کا مظاہرہ

گھارو (نامہ نگار) گجو کے قریب بااثر زمیندار کی جانب سے ناری چھچ سے نکلنے والی تارکی اور کے بی سمال کا پانی بند کیے جانے کے خلاف درجنوں آبادگاروں نے قومی شاہراہ پر احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیا۔ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے رکن ضلع کونسل ٹھٹھہ و آبادگار علی خان لٹھائی حسین جانوری گل حسن ہالانی پریو ہالانی پیر حنیف شاہ گل خاصخیلی محمد خان کلمتی سلیم پنھور اور دیگر نے کہا کہ بااثر زمیندار نے چھچ کینال کے آر ڈی 74 کے ٹیل کے قریب نکلنے والی کے بی اسمال اور تارکی واہ کے واٹر کورس غیرقانونی طور پر توڑ دئیے ہیں جس سے کے بی اسمال اور تارکی واہ میں پانی کی فراہمی بند ہو گئی ہے جس سے ٹیل کے آبادگاروں کو پانی نہ ملنے سے انکی فصلیں شدید متاثر ہو رہی ہیں اور انھیں لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے جبکہ اب لوگوں کے پینے کے لیے بھی پانی دستیاب نہیں اور اس غیرقانونی اقدام کی رپورٹ درج کرانے مقامی پولیس اسٹیشن گئے تو انھوں نے رپورٹ درج کرنے سے انکار کر دیا دوسری جانب محکمہ آبپاشی کے راروغہ غلام نبی کاتیار کا کہنا ہے کہ ناری چھچ کے زمیندار حاجی حمید سومرو غیر قانونی طور پر یہ دھکے توڑوائے ہیں منع کرنے پر انھیں دھمکیاں دی ہیں تاہم مذکورہ زمیندار کے خلاف سرکاری قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔
تازہ ترین