• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھڈو، شہر بھر میں احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی جاری

ڈگری (نامہ نگار ) جھڈو شہر بھر میں احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی کھلے عام کی جارہی ہے۔ اسٹیشن روڈ کے تمام بڑے ہوٹل اور اندرون شہر کے چند ایک ہوٹل معمول کے مطابق کھلے ہوئے ہیں۔ جہاں روزہ خور کھانے پینے کی اشیاء سے استفادہ کررہے ہیں جبکہ مٹھائی اور نمکو کی دکانیں، پان سگریٹ کے کھوکھے اور کھانے پینے کی اشیاء کے اسٹالز بھی کھلے ہوئے ہیں لیکن انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ ماہ صیام شروع ہونے سے ایک روز قبل جماعت اسلامی یوتھ کے ایک وفد جس کی قیادت امجد مشتاق اور عبیداللہ ناصر کر رہےتھے نے مخیار کار جھڈو اور ایس ایچ او جھڈو کو تحریری درخواست دی تھی جس میں احترام رمضان آرڈیننس پر عمل در آمد کرانے اور مہنگائی کے جن کو کنٹرول کرنے کے لیے توجہ دلائی گئی تھی لیکن انتظامیہ نے احترام رمضان آرڈیننس اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے تاحال خاطر خواہ انتظامات نہیں کئے -
تازہ ترین