• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڈیرولال سمیت دیگر علاقوں میںمختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

نصرپور (نامہ نگار) اڈیرولال اسٹیشن اقر پالی جانی بھائو خان پٹھان شاہ پور درپور سمیت دیگر علاقوں کے دکانداروں اقر بیوپاریوں نے رمضان المبارک کے شروع ہوتے ہی ضروریات زندگی میں استعمال ہونے والی اشیاء کے نرخوں میں اضافہ کرکے عوام کو سخت پریشان کردیا ہے۔ تربوز 50 روپے کلو کیلا 110 روپے درجن 50 روپے کلو پیاز زردالو 200 روپے کلو سیب 400 روپے کلو چیکو 150 روپے کلو بھنڈی 70 روپے کلو ٹماٹر 40 روپے کلو اور گوشت بکرا اور بڑے کا گوشت کے نرخوں میں اضافہ کردیا ہے جسکی وجہ سے غریب طبقہ فروٹ سمیت عام ضرورت کی اشیاء کی خریداری کرنے سے محروم ہیں ۔
تازہ ترین