• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میونسپل کمشنر کا11سوملازمین کی تنخواہوں کے بلوں پردستخط کرنے سے انکار

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) میونسپل کارپوریشن حیدرآباد میں منگل کے روزملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر سی بی اے یونین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ 2009سے 2011کے دوران بھرتی کئے گئے ملازمین کو مستقل کرکے تنخوائیں ادا کی جائیں، بلدیہ حیدرآبادمیں سال 2009اور 2011میں 11 سے زائد ملازمین کوبھرتی کیا گیا تھا جس کی آج تک سندھ حکومت نے منظوری نہیں دی اور نہ ہی بھرتی کئے گئے ملازمین بلدیہ میں ڈیوٹی دینے آئے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ غیرقانونی بھرتی کئے گئے ملازمین میں400سے زائد ملازمین کو یونین عہدیدار نے بھرتی کرایا تھا، حال ہی میں میونسپل کارپوریشن میں تعینات کئے جانے والے کمشنر نصراللہ عباسی نے گھوسٹ اور غیرقانونی بھرتی کئے گئے ملازمین کی تنخواہیں روک کرفارغ کرنے کےلئے کارروائی شروع کردی ہے جس کے خلاف سی بی اے یونین نے میونسپل کمشنر اور افسران پر دباؤ ڈالنے کےلئے منگل کے روز احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ میونسپل کمشنر نےسپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں دوسرے محکموں کے ریلیف کئے گئے 47 ملازمین اور غیرقانونی بھرتی کئے گئے 11سو سے زائد ملازمین کی تنخواہوں کے بلوں پردستخط کرنے سے انکار کردیا ہے۔
تازہ ترین