• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا جائے،ویمن ایکشن فورم

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ویمن ایکشن فورم حیدرآباد چیپٹرکی ترجمان نے کہا ہے کہ کراچی میں لاپتہ افراد کے ورثاءکے پرامن احتجاجی کیمپ پر پولیس کے کریک ڈاؤن اور تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ نہ صرف بنیادی انسانی حقوق کا ہے بلکہ شہریوں کو غیر قانونی طور پرحراست میں رکھنا آئینی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی تشدد آمیز کارروائی کی مذمت اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک بھر سے لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا جائے۔
تازہ ترین