• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گمشدہ افراد کو ظاہر کرکے آزاد کیا جائے،سندھ لاءکالج کے طلباءکا مطالبہ

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سندھ لاءکالج کے طلباءنےکراچی میں احتجاج پر بیٹھی خواتین و مردوں پر تشدد کرنےکے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے کی قیادت رب نواز مری، ایڈووکیٹ خلیل انڑ اور دیگر نے کی۔ اس موقع پر طلباءنے کراچی میں احتجاج پر بیٹھی خواتین و مردوں پر تشدد کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتےہوئے کہا کہ کراچی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی گئی،گمشدہ افراد کے لواحقین کو انصاف دینے کے بجائے تشد دکرکے تذلیل کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ گمشدہ افراد کی گھروں تک واپسی کے لئے اقدمات اٹھانے سے قاصر ہے، جس کی وجہ سے لواحقین احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ گمشدہ قومی کارکنان کو ظاہر کرکے آزاد کیا جائے اور ان کے لواحقین کی تذلیل بند کی جائے۔
تازہ ترین