• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنخواہوں کی عدام ادائیگی کے خلاف ملازمین کا میونسپل کمشنر کے دفترپرمظاہرہ

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) بلدیہ اعلیٰ کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدام ادائیگی کے خلاف میونسپل کمشنر کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر ملازمین نے کہا کہ بلاجواز تنخواہیں روک دی گئی ہیں جس کی وجہ سے شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی بدحالی کی وجہ سے روزے رکھنے سے بھی قاصر ہیں، ایچ ایم سی کی انتظامیہ محض جھوٹے وعدے کررہی ہے مگر تدارک کرنے کے لئے کوئی عمل پیرا نہیں ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فی الفور تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر احتجاج کاد ائرہ وسیع کیا جائے گا جس کی ذمہ داری ایچ ایم سی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔
تازہ ترین