• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ازلنگٹن ٹائون ہال کے قریب چاقو حملے میں 20 سالہ نوجوان قتل

ازلنگٹن ٹائون ہال کے قریب چاقو حملے میں 20 سالہ نوجوان قتل

لندن (پی اے) ازلنگٹن ٹائون ہال کے قریب ایک شخص کو چاقو سے وار کرکے ہلاک کردیا گیا۔ یہ خوفناک واقعہ مصروف نارتھ لندن سٹریٹ میں پیش آیا۔ ازلنگٹن ٹائون ہال کے قریب ایک شخص کے چاقو حملے میں زخمی ہونے کی رپورٹس پر پولیس کو طلب کیا گیا۔ واقعہ پیر کو پیش آیا تھا۔ نامعلوم شخص کی عمر20سال سے زائد بتائی جاتی ہے۔ اس شخص کو موقع پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا تھا۔ علاقے کی سڑک بند کیے جانے کی وجہ سے مکین اپنے گھروں کو نہیں جاسکے تھے۔ پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔ فی الوقت کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ قریبی سینٹ میری چرچ فوڈ اوور نائٹ شلٹر کھلا رہتا ہے لیکن سڑک کی بندش کی وجہ سے لوگ وہاں بھی نہیں جاسکے۔ پولیس نے کہا کہ درجن سے زائد افسران اور فرانزک آفیسرز موقع پر موجود تھے اور شواہد جمع کررہے تھے۔ ازلنگٹن کونسلر پال کونوری نے اس حملے کو خوفناک قرار دیا۔ ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ تکرار کے بعد وین کے باہر جھگڑا ہوا تھا۔

تازہ ترین