• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیٹ اور میگھن کا ڈانس، شاہی جوڑے کی محبت بھری تصاویرکے چرچے، ہیری کا فیصلہ دانشمندانہ قرار

کراچی(نیوزڈیسک) شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی شادی کے بعد لی گئیں محبت بھری تصاویر کے چرچے ، نئی تصاویر میں شاہی جوڑے میں انتہائی قربت دیکھی گئی، ہیری اور میگھن نے جہاں اپنی شادی کے لمحات کو ملکہ برطانیہ الزیبیتھ دوئم، شہزادہ فلپ، چارلس اور ڈوریا کے ساتھ یاد گار بنایا وہیں بچوں بشمول شارلٹ اور جارج کے ساتھ بھی گزارا اور ان لمحات کو شہزادہ ماریو ٹیسٹینو نے کیمرے میں قید کیا ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شادی کے بعد رات گئے فریگمور ہائوس میں دلہا دلہن کے اعزاز میں رکھی گئی تقریب کے دوران شہزادی میگھن مارکل نےاپنے سسر پرنس چارلس کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ وہ شاہی خاندان کی مشکور ہیں کہ انہیں اور انکی والدہ ڈوریا ریگلینڈ کو اس خاندان نے ویلکم کیا، اس تقریر کے بعد معروف برطانوی اداکار جارج کلونے نے میگھن مارکل اور کیٹ میڈلٹن کواپنے ساتھ ڈانس کرنے کی دعوت دی جسے دونوں نے قبول کیا جبکہ اس موقع پر شہزادہ انڈریو کے سابق اہلیہ سارہ فرگوسن نے جارج کی اس پیشکش کو مسترد کیا۔دوسری جانب صحافیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی شادی اسٹرٹیجک ہے جو ولیئم آف اورنج اور میری کےطرزکی ہے، دی آسٹریلین نامی جریدے کے خارجہ امور کے ایڈیٹر گریگ شیریڈن نے سابق امریکی اداکارہ سے شہزادہ ہیری کی شادی کو عقلمندانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے شاہی خاندان مزید مقبول ہوجائیگا، بالکل ایسا ہی1677میں ولیئم نے میری سے شادی کرکے کیا تھا تاکہ فرانس کے خلاف جنگ میں ان کی پوزیشن میں بہتری آسکے۔
تازہ ترین