• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نژاد زینب علی نے آسٹریا یونیورسٹی میںپہلی پوزیشن حاصل کرلی

ویانا (اکرم باجوہ) آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میںWebsterپرائیویٹ یونیورسٹی کی جانب سے37 ویں سالانہ پروقار تقریب کا انعقاد اُفبرگ ویانا میں کیا گیا جس میں ہونہار طالبہ دختر پاکستان زینب علی نے آسٹریا میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے پاکستان اور پاکستانیوں کا نام سر فخر سے بلند کردیا۔ زینب علی کی فیملی کا تعلق وزیر آباد پاکستان سے ہے۔ زینب علی عرصہ چھ سال سے اپنی فیملی کے ساتھ ویانا میں مقیم ہے اور زیب علی 2015سے Webster پرائیویٹ یونیورسٹی ویانا میں زیر تعلیم تھیں اور انڈر گریجویٹ پروگرام جوکہ انٹر نیشنل ریلیشنز پر تھا اس میں اعلیٰ شاندار کارکردگی کی بنا پر اعزازات سے نوازا گیا۔ دوران تقریب زینب علی نے اپنی تقریر میں اپنی کامیابی پر اللہ پاک کا شکر ادا کیا اور اپنی کامیابی کو پاکستان اور اپنے والدین کے نام کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستانی تعلیم کے میدان میں کسی سے کم نہیں۔ اس سالانہ تقریب میں تقریباً ایک ہزار لوگوں نے شرکت کی، جس میں مختلف ممالک کے سفیر اور ان کے نمائندوں کے علاوہ یو این او سے وابستہ اعلیٰ افسران اور آسٹریا کے سابقہ صدور نے شرکت کی۔
تازہ ترین